کو ویڈ 19 کے بعد بھارت بنا پھر ایک خطرناک وبائی مرض کا شکار جس نے دنیا کے دیگر ملکوں میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں نیپاہ وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد مختلف ممالک نے ایئرپورٹس پر کورونا وائرس کی طرز پر سخت اسکریننگ شروع کر دی ہے۔برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق تھائی لینڈ، نیپال اور تائیوان نے مغربی بنگال سے آنے والے مسافروں کی صحت کی نگرانی شروع کر دی ہے تاکہ وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔گیارہ جنوری کو مغربی بنگال میں نیپا وائرس کے پانچ کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں ریاست کے ایک نجی اسپتال کے طبی عملے کے ارکان شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق متاثرہ افراد میں دو نرسز شامل ہیں جنہوں ایسے مریض کا علاج کیا تھا جس میں نیپا کی علامات موجود تھیں تاہم وہ تشخیص سے قبل ہی انتقال کر گیا تھا۔جس کے بعد متاثرہ مریضوں سے قریبی رابطے میں آنے والے 100 افراد کو بھی گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا اور ان کی کڑی نگرانی جاری ہے
