31.5 C
Islamabad

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان یوتھ ہاسٹلز ایسوسی ایشن کو کراچی و بھورن کی بلڈنگ حوالگی کا حکم

اسلام آباد()اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان یوتھ ہاسٹل ایسوسی ایشن ٹرسٹ کیس میں درخواستیں خارج کرتے ہوئے کراچی اور بھوربن ہاسٹلز کی عمارتیں ٹرسٹ کے حوالے کرنے کا حکم دےدیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے 23 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جس میں عدالت نے ڈاکٹر اعجاز بشیر اور راجہ محمد امین کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ عدالت کی جانب سے ایک کورٹ آبزرور کی حیثیت سے ایک مقامی کمیشن مقرر کرنا ضروری ہے،ٹرسٹ کے معاملات کی نگرانی کے لیے ایڈووکیٹ ایمن عظیم بطور کورٹ آبزرور مقرر کیا جاتا ہے، کورٹ آبزرور بورڈ آف ٹرسٹیز کے اگلے تین اجلاسوں کی نگرانی کریں گی تاکہ آئندہ تین اجلاسوں کے دوران بورڈ آف ٹرسٹیز کے سرکاری کام کاج کی نگرانی کی جا سکے،عدالت کی جانب سے عائد کردہ فرائض اور ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی ایمن عظیم ایڈووکیٹ کو کورٹ آبزرور مقرر کیاجاتاہے، ایمن عظیم ایڈووکیٹ کو فی اجلاس 100,000 روپے معاوضہ کے ساتھ عدالت کا مبصر مقرر کیا جاتا ہے،فیصلہ میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ کورٹ آبزرور ہر اجلاس کے بعد عدالتِ مجاز ڈسٹرکٹ جج ویسٹ، اسلام آباد کو رپورٹ پیش کریں گی،رپورٹ میں ٹرسٹ کے کام کاج کو اجاگر کیا جائے گا،رپورٹ میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل کی تجویز دی جائے گی،مذکورہ معاوضہ ہر رپورٹ جمع کرانے کے بعد منیجنگ ٹرسٹی ادا کرے گا،دلائل اور بحث کے پیش نظر، سول ڈاکٹر اعجاز بشیر اور ایک دیگر کی جانب سے دائر کی گئی اپیل خارج کی جاتی ہے،موجودہ صورتحال میں راجہ محمد امین اور ڈاکٹر اعجاز بشیر اب ٹرسٹیز کے طور پر برقرار نہیں رہ سکتے،باقی ماندہ آسامیاں/خالی جگہیں بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس کے ذریعے پُر کی جائیں گی،مزید عدالت کے مبصر کی موجودگی میں ٹرسٹیز کی تقرری پر غور کیا جائے گا،درخواست گزار قانونی طور پر ٹرسٹ کے ٹرسٹی ثابت نہیں ہو سکے،عدالت نے سفیر (ر) قاضی ہمایوں کی اپیل منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا اور کہاکہ مقدمہ زائد المیعاد ہونے اور قانونی نقائص کی وجہ سے برقرار رہنے کے قابل نہیں،آڈٹ فرم کے 73 لاکھ روپے کے بھاری معاوضے کے باعث آڈٹ کی کارروائی روک دی گئی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

کانسٹیٹیوشن ایونیو ون عمارت وزیراعظم اور وزیر داخلہ آمنے سامنے

اسلام آباد  کانسٹیٹیوشن ون ایونیو کی عمارت کو خالی کروانے...

ایمان مزاری مقدمہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی جنرل کونسل کا اجلاس طلب

اسلام آباد()اسلام آبادبار ایسوسی ایشن نے ایمان مزاری اور...

تازہ ترین