33.3 C
Islamabad

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی صحت اور ملاقاتوں کے حوالے سے دائر درخواست پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے اُنہیں آج ہی شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح ہدایات بھی دی ہیں کہ اسپتال میں عمران خان کے طبی معائنے کے دوران ڈاکٹر فیصل سلطان اور ان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان بھی ہمراہ ہوں گے، جبکہ اسپتال کے تمام تر اخراجات وہ خود برداشت کریں گے۔عدالت نے عمران خان کو سخت سیکیورٹی میں اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کے علاج کے لیے ایک خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا بھی حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق عمران خان آئندہ سماعت تک اسپتال میں ہی مقیم رہیں گے تاکہ ان کا مکمل طبی معائنہ اور علاج ممکن ہو سکے۔سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے اسپتال کے ماحول اور امن و امان کی صورتِ حال سے متعلق سخت احکامات جاری کیے ہیں۔عدالت نے ہدایت کی ہے کہ اسپتال کے باہر امن و امان کی صورتِ حال کسی صورت خراب نہیں ہونی چاہیے اور نہ ہی وہاں کسی سیاسی سرگرمی کی اجازت ہو گی۔سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ اسپتال میں علاج کے لیے آنے والے عام مریض کسی بھی صورت متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

ملک بھر میں 79 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جارہا ہے

  اسلام آباد ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی...

پاکستان،سعودیہ اور ترکیہ کے مابین دفاعی معاہدے پر دستخط ہوگئے

مکہ:  سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے...

تازہ ترین