33.3 C
Islamabad

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار سے اسلام آباد کی رہائش گاہ خالی کروانے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(وقائع نگار)پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی اسلام آباد میں سرکاری رہاٰش گاہ کینسل کئے جانے کے بعد رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی جسٹس بابر ستار کو 30 روز میں گھر خالی کرنے کا نوٹس دے دیا، اسلام آباد ہائی کورٹ سے جاری نوٹس میں کہاگیا ہے کہ سٹیٹ آفس نے3جولائی کو گھر کینسل کیا،اسلام آباد ہائیکورٹ سے پشاور ہائیکورٹ آپ کی ٹرانسفر ہو چکی،سٹیٹ آفس نے اسلام آباد میں آپ کا سرکاری گھر 3 جولائی کو کینسل کر دیا،آپ کو ایک ماہ کا نوٹس دیا جاتا ہے گھر خالی کر دیں،نوٹس کی مدت گھر کینسل ہونے کی تاریخ (3 جولائی) سے شروع ہو گی، ادھر ذرائع کاکہناہے کہ ٹرانسفر کے بعد جسٹس بابر ستار نے پشاور میں گھر نہیں لیا بلکہ اسلام آباد کا گھر ہی رکھنے کا فیصلہ کیا تھا،ایک جج کو ایک سرکاری گھر رکھنے کی اجازت ہوتی ہے، گذشتہ روز جسٹس بابر ستار کے اسلام آباد گھر میں سیکورٹی حکام آئے پھر واپس چلے گئے،جسٹس بار ستار اس وقت عدالتی چھٹیوں پر ہیں گھر میں موجود نہیں تھے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین