33.3 C
Islamabad

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد
پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے الزامات وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) نے گزشتہ ایک سال میں الاٹ کیے گئے 5ارب روپے مالیت کے پلاٹوں کی انکوائری کا احکامات جاری کرتے ہوئے مزید ٹرانسفر پرپابندی عائد کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کے احکامات پر سی ڈی اے میں لینڈ شیئرنگ کے سیکٹرز میں کی گئی الاٹمنٹ کی ازسرنو سکروٹنی کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ممبراسٹیٹ پر مشتمل کمیٹی کو سیکٹر ڈی 13ای 13اور ایف 13 میں الاٹ کیے گئے متبادل پلاٹس کی انکوائری کرنے کا گیا ہے واضح رہے کہ حال ہی میں ڈائریکٹر لینڈ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ و بحالیات چوہدری نذیر کی جانب سے کیے مذکورہ سیکٹرز میں 360 سے زائد پلاٹ بذریعہ قرعہ اندازی الاٹ کیے گئے تھے جن میں لوگو کے کلیم زمین پوری کیے بغیر پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لیے پراسس کروائے گئے تھے ابتدائی انکوائری میں 10سے زائد پلاٹوں میں اس بے ضابطگی کو کنفرم کیا گیا ہے جس کے بعد سی ڈی اے نے غیر اعلانیہ طورپر مذکورہ پلاٹوں کی مزید ٹرانسفر پر پابندی عائد کردی ہے اور اس ضمن میں متعلقہ شعبہ جات کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔

مزیداسی طرح کی
Related

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

ملک بھر میں 79 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جارہا ہے

  اسلام آباد ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی...

پاکستان،سعودیہ اور ترکیہ کے مابین دفاعی معاہدے پر دستخط ہوگئے

مکہ:  سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے...

تازہ ترین