33.3 C
Islamabad

وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت، اقتصادی تعاون، اسٹریٹجک شراکت داری اور خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر جدہ پہنچے، جہاں مکہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشال نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا پاکستانی وفد بھی سعودی عرب پہنچا ہے، جس میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔دورہ سعودی عرب کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات ہوگی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات اور شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین