34.4 C
Islamabad

اداکارہ مومنہ اقبال کا لیگی ایم پی اے پر ان کی پرائیویٹ ویڈیوز لیک کرنے کے الزامات

اداکارہ مومنہ اقبال نے مسلم لیگ (ن) کے رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ پر ہراسانی کے الزامات کے بعد مبینہ طور پر نجی تصاویر لیک کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو دیے گئے بیان میں ان کی ذاتی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیے جانے سے روکنے کی درخواست کی ہے۔ذرائع کے مطابق اداکارہ مومنہ اقبال نے این سی سی آئی اے کو دیے گئے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے پاس ان کی نجی تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں، جنہیں مبینہ طور پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ان تصاویر اور ویڈیوز کی تشہیر سے ان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے اور اس عمل کے باعث ان کی شادی میں بھی رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔ انہوں نے متعلقہ ادارے سے ان کی پرائیویٹ تصاویر اور ویڈیو کی مزید شیئرنگ کو فوری طور پر روکنے کی استدعا کی ہے۔ذرائع کے مطابق مومنہ اقبال کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد این سی سی آئی اے نے ثاقب چدھڑ کو موبائل فون جمع کروانے کے لیے سمن جاری کر دیا ہے۔تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ثاقب چدھڑ کے موبائل فون کا فرانزک معائنہ مکمل ہونے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آ سکیں گے اور یہ واضح ہو سکے گا کہ تصاویر اور ویڈیوز کی مبینہ شیئرنگ میں کون ملوث ہے۔اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات پر لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں ثاقب چدھڑ نے خود پر عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مومنہ اقبال پر ’ویمن کارڈ کھیلنے‘ کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 8 ماہ سے ان کا مومنہ اقبال سے کوئی رابطہ نہیں اور نہ ہی انہیں اداکارہ کی شادی کے معاملے کا کوئی علم تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مومنہ اقبال کے منگیتر نے ان کے موبائل فون میں ویڈیو دیکھی تو طیش میں آکر مجھے فون کیا اور دھمکیاں دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کال کے بعد میں نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی تو یہ بات سامنے آئی کہ وہ مومنہ اقبال کے منگیتر ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

امریکہ ایران جنگ بندی،فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران کے دورے پر روانہ...

اسلام آباد میں آوارہ کتوں کومارنے پر مستقل پابندی کا عدالتی حکم

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کی...

امریکہ ایران جنگ بندی معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل جلد اعلان متوقع

ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے مسودے کو...

تازہ ترین