30.2 C
Islamabad

سینٹ مجلس قائمہ میں سنیٹر طلحہ محمود اور دلاور خان کے درمیان جھڑپ ایک دوسرے الزامات کی بوچھاڑ

اسلام آباد 

 

 40 کروڑ روپے مالیت کے غیر رجسٹرڈ برانڈز کے سیگریٹ کو تحویل کا معاملہ سینٹ کی مجلس قائمہ کے اجلاس میں سنیٹر طلحہ محمود اور سنیٹر دلاور خان کے درمیان جھڑپ ایک دوسرے پر الزامات کی بو چھاڑ کردی سنیٹر دلاور خان سیگریٹ کے کاروبار سے وابسطہ ہیں کمیٹی ممبر نہیں پھر بھی اجلاس میں تواتر سے آتے ہیں ان کی کمیٹی میں آمد کی وجہ سے وزیراعظم اور وزیر دفاع نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے پکڑے گئے سیگریٹ کے11 ٹرکوں میں دلاور خان کا مال ہے تو ہم کیوں داغدار ہوں ہرشعبہ ہمیں شک کی نظر سے دیکھتا ہے سینٹ کی مجلس داخلہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا کمیٹی نے گزشتہ چند سالوں میں کے پی بارڈر سے ملک میں 11 سو 20 ارب مالیت کا میٹیریل آنے اور اس کے کنزمپشن سرٹیفکیٹ کے اجراء میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں پر غور کیا کمیٹی ایف بی آر کی تحویل سے کروڑوں روپے مالیت کے 2828 کاٹن غیر رجسٹرڈ سیگریٹس چوری اور گزشتہ ہفتے موٹر وے پولیس کی جانب سے 11 ٹرک غیر رجسٹرڈ سیگریٹ پکڑے جانے اور ان کو سنیٹرز کی ملکیت کی خبر دینے والے نجی ٹی وی کے حوالے سے جانچ پڑتال کی گئی کمیٹی اجلاس میں سنیٹر طلحہ محمود نے بات کرتے ہوئے کہا کہ نجی ٹی وی یا بیورو چیف کا ذاتی معاملہ نہیں ہے کمیٹی کی غلطی ہے سنیٹر دلاور خان سیگریٹ کے کاروبار سے وابسطہ ہیں وہ کمیٹی ممبر ہیں نہ ہی سپیشل انوئٹی ہیں انہیں اجلاس میں بلایا جاتا ہے ان کے براہ راست مفادات ہیں ان کی شرکت کی وجہ سے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے خود کمیٹی کے کردار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اگر دلاور خان ہے ٹرکوں میں مال ہے تو ہمیں کیوں داغدار کررہے ہیں میں اس کمیٹی میں نہیں بھیٹوں گا اس پر سنیٹر دلاور خان نے سنیٹر طلحہ محمود پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ان کا پاکستان کا شناختی کارڈ بھی نہیں یہ مولانا فضل الرحمن کی مہربانی ہے کہ انہوں نے اس کا ہری پور کا کارڈ بنوانے دیا ہے یہ بیٹریاں بیچ کر سنیٹر بنا ہے میں اس کے باپ کا ملازم نہیں ہوں یہاں کنسلٹنٹ بنوں اس جیسے میرے پاس ملازم ہیں ماحول خراب ہونے پر کمیٹی چئیرمین نے مداخلت کرتے ہوئے وضاحت کی سنیٹر دلاور خان کو کمیٹی نے انوائٹ کیا ہے بعدازاں کمیٹی اجلاس ملٹری کردیا گیا

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین