25.5 C
Islamabad

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں یونین کونسلوں کی نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد (وقائع نگار)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے قبل یونین کونسلوں کی نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا ہے ای سی پی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں لوکل باڈیز ایکٹ 2015 کے تحت رواں سال یکم اگست سے اسلام آباد میں یونین کونسلوں کی ابتدائی فہرست آویزاں کی جائے گی 25 اگست کو دوسری ترجیحی لسٹ 27 اگست سے 29 ستمبر تک ان فہرستوں پر اعتراضات کو سنا جائے گا یکم اکتوبر کو حلقہ بندیوں کے حوالے سے اعتراضات نمٹا دیئے جائیں گے 13 اکتوبر تک وفاق کی تمام یونین کونسلز کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی جس کے بعد اسلام آباد میں آئندہ سال جنوری میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کروانے پر غور کیا جارہا ہے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین