35.5 C
Islamabad

حکومت کا روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنیکا فیصلہ۔علی پرویز ملک

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا وزیراعظم اور کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اوگرا روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کرے گی۔وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیراطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاکہ خطے میں کشیدگی کے باعث ایک بار پھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ہر جگہ توانائی کی قیمتیں دوبارہ بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔علی پرویز ملک نے کہا کہ خطے میں ایک بار پھر جنگ ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے، کچھ دنوں ڈیزل کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے ، عالمی منڈی میں ڈیزل کی قیمت 110 سے بڑھ کر 140 ڈالر ہوچکی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان انہوں نے کہا عوام کا شکر گزار ہوں کہ بے پناہ تحمل کے ساتھ یہ تکلیف جھیلنے کی کوشش کی، ٹارگٹڈ سبسڈی کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہیں اس کے باوجود عوام میں تکلیف موجود ہے ، عوام پر کسی قسم کا اضافی بوجھ نہیں ڈالا گیا، پیٹرولیم قیمتوں پر سبسڈی کا پروگرام آج بھی جاری ہے۔علی پرویز نے کہا حکومت پیٹرولیم مصنوعات کوڈی ریگولیشن کی طرف لےجارہی ہے، کابینہ نے فیصلہ کیا کہ اوگرا یومیہ بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کا فیصلہ کرے، اوگرا یومیہ بنیاد پر عالمی منڈی کو مدنظر رکھ کر قیمتوں کا تعین کرے گا، پیٹرول ڈیزل پر لیوی اور کاربن سپورٹ لیوی کی سطح پہلے سے کم ہے۔علی پرویز ملک نے کہاکہ وزیراعظم اور وفاقی حکومت نے 130 ارب روپے کے وسائل استعمال کرکے لوگوں کو سہارا دینےکی کوشش کی، وزیراعظم اور کابینہ نے فیصلہ کیا کہ اوگرا روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کرے گی، اوگرا روزانہ کی قیمتوں کا تعین کرکے ویب سائٹ پر لگایا کرے گی۔ آئل سیکٹرمیں ناجائزمنافع خوری اور ذخیرہ اندوزی پرکارروائی ہوگی۔ملک میں صرف 15 دن کی ضرورت کا پیٹرول باقی، تیل کمپنیوں نے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کردیاانہوں نے بتایا کہ مسابقتی قیمت پر عوام کو تیل کی فراہمی پر کام کیا جا رہا ہے، ملک کے انتظامی ڈھانچے کو بہتر بنایا جا رہا ہے، ہم ملک کو بہتر طریقے سے آگے لے کر چلیں گے، تاریخ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خدمات کو تاریخ سنہرے الفاظ میں یاد رکھے گی۔وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمتوں کا عالمی منڈی میں بڑھنے کا تعلق خطے میں کشیدگی بڑھنے سے ہے، مختلف ملکوں سے کارگو منگوا کر توانائی ضروریات کو پورا کیا گیا، حکومت کی بہتر پالیسی کی وجہ سے توانائی کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نےکہا آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو کھلی چھوٹ نہیں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر سختی جتنی اس وقت ہے پہلےکبھی نہیں تھی، کسی کو ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا پاکستان کشیدگی کو کم کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، پاکستان کی خطے میں کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے، جب کشیدگی عروج پر تھی تو پوری دنیا میں تیل کی کمی تھی، اس وقت بروقت اقدامات کر کے پاکستان میں اضافی ذخائر کا بندوبست کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے کئی ممالک میں نظام رائج ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوری طورپرمنتقل کی جائیں، انہوں نے ساتھ ہی واضح کیا کہ کسی کو اضافی منافع اور ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی

مزیداسی طرح کی
Related

وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف اشتہاری ہونیکی کاروائی جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد()انسدادِدہشتگردی عدالت کے جج طاہرعباس سپرا کی عدالت...

عدالت کاوفاق میں شیشہ کیفے وایڈز کے کیسوں میں اضافے کے معاملے پر چیف کمشنر کو طلب کرلیا

اسلام آباد()اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں شیشہ...

این سی اے کے زیر اہتمام تصویر ی نمائش میں چئیرمین سینٹ کی شرکت

پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (PNCA) میں “صوفی...

تازہ ترین