34.4 C
Islamabad

این سی اے کے زیر اہتمام تصویر ی نمائش میں چئیرمین سینٹ کی شرکت

پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (PNCA) میں “صوفی ازم اینڈ کلچر” کے عنوان سے منعقدہ ایک روزہ پینٹنگ نمائش نے شہریوں اور فن سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی بھرپور توجہ حاصل کی۔ نمائش میں 30 سے زائد فن پارے پیش کیے گئے، جن میں صوفی ازم کے آفاقی پیغام اور پنجاب کی ثقافتی روایات کو خوبصورت انداز میں اجاگر کیا گیا۔نمائش میں سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن کی صاحبزادی ایمن عطاء اور آرٹسٹ رومی کے 30 سے زائد فن پارے رکھے گئے تھے۔ نمائش کا افتتاح چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کیا۔اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ موجودہ دور کے منتشر معاشرے میں صوفی ازم کے امن، محبت اور رواداری کے پیغام کو آرٹ کے ذریعے پیش کرنا قابلِ تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے ایمن عطاء اور رومی کے فن اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی نمائشیں معاشرے میں مثبت اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔نمائش میں آرٹ سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور فن پاروں کو بے حد پسند کیا۔ شرکاء نے ایمن عطاء اور رومی کی تخلیقات کو منفرد، بامعنی اور فنی اعتبار سے اعلیٰ قرار دیتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔تقریب میں سینیٹر عطاء الحق درویش، سینیٹر عبدالقادر، سینیٹر دلاور خان، ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے سمیت دیگر معزز شخصیات اور حکام بھی شریک ہوئے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین