اسلام آباد
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ عالمی امن کے لیے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے دنیا تیسری عالمی جنگ سے محفوظ رہی۔ مسجد صائمہ کا قیام خوش آئند ہے۔ مسجدیں اللہ کا گھر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر سجاد قمر کی دعوت پر انھوں نے مسجد صائمہ سجاد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میزبان پروفیسر سجاد قمر، مولانا علی محمد ابوتراب، محمد بن سجاد، اور دیگر نے خطاب کیا۔ جبکہ مصطفی بن سجاد،چوہدری رضامحمدکنٹری ڈائریکٹر ہیومن ریلیف کاظم کرمانی مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سینیر نائب امیر مولانا علی محمد ابو تراب، مولانا عتیق الرحمن شاہ کاشمیری، فیصل آباد چیمیر آف کامرس کی گلف کمیٹی کے چیئرمین
حافظ کاشف شفیق، ملک ندیم کوہستانی، ، سردار ارشد خان عباسی،چوہدری محمد سفیر، چوہدری یاسر، سابق سینیر نائب صدر خیبر چوہدری محمد یسین، سابق چیرمین چوہدری محمد الطاف، چوہدری محمد نعیم، سابق تحصیل ممبر چوہدری غلام شبیر ، پروفیسر نصیر چوہدری، حسین احمد چوہدری،چوہدری عثمان علی،چوہدری ذوالفقار علی، چوہدری مھٹو خان، بدیع الزمان چوہدری، چوہدری قمر زمان، چوہدری محمد عمرسمیت قومی و علاقائی زعماء اور اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ مسجدیں اللہ کا گھر ہے۔ مسجد کی تعمیر کرنے والے کے لیے اللہ نے جنت میں گھر کا وعدہ کیا ہے۔ مسجد صائمہ کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے۔ مرحومہ پروفیسر صائمہ کا اللہ کے دین ساتھ خصوصی لگاو تھا۔۔ حج عمرہ کا خصوصی شوق رکھتی تھیں۔ سجاد قمر صاحب نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی میں مسجد بنانے کا شوق رکھتی تھیں۔ اللہ نے ان کے جانے بعد یہ شوق پورا کر دیا۔ اللہ کریم یہ مسجد ان کی مغفرت کا سبب بنائے۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسجد کمیونٹی مرکز ہوتی ہے۔ اور اس کو تعلیم اور تربیت کا مرکز بنانا چاہیے۔ بچوں اور خواتین کے لیے یکساں مواقع ہونے چاہیے ہیں۔ مسجدیں آباد ہوں گی تو ہمارا معاشرہ صحیح معنوں میں ایک مثالی معاشرہ بنے گا۔انھوں نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد کی سطح پر نظام صلوۃ شروع کیا ہے جس کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلائیں گے۔ قومی علماء و مشایخ کونسل بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے بھرپور کام کر رہی ہے۔
سردار محمد یوسف نے وفاقی حکومت اور فیلڈ مارشل کی کامیابیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ انڈیا پاکستان جنگ میں کامیابی کے بعد اللہ نے اپنے فضل سے عالمی امن کے لیے بھی پاکستان کو چنا آج اللہ کے خصوصی فضل سے دنیا بھر میں پاکستان کو عزت نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ عالمی امن کے قیام کے لیے پاکستان کی قیادت کا بھرپور کردار ہے۔ پاکستان کی کوششوں دنیا ایک عظیم تباہی سے محفوظ رہی۔
پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ مسجد صائمہ کو ہم تعلیم و تربیت کا مرکز بنائیں گے۔ سردار محمد یوسف کو کامیاب ترین حج آپریشن پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ انھوں نے مثالی حج انتظامات کیے۔اور حاجیوں کی بہترین خدمت کی۔ ان شاء اللہ اب قومی علماء و مشائخ کونسل کے ذریعے َمعاشرے کی نچلی سطح تک بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
