پونچھ (وقائع نگار) حلقہ ایل اے 18پونچھ ون سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و امیدوار قانون ساز اسمبلی چوہدری یسین گلشن نے پارٹی ٹکٹ ایوارڈ ہونے پر قائد مسلم لیگ (ن) میاں نوازشریف ، صدر مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر ، مرکزی رہنما راجا فاروق حیدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پونچھ ون میں مسلم لیگ(ن) کامیاب ہوکر اپنے عوامی مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کرے گی انہوں نے ایل اے 18پونچھ ون کے عوام اور مرکزی و مقامی قیادت کا ان کا ساتھ اور اعتماد دینے پر شکریہ ادا کیا ہے چوہدری یسین گلشن نے کہا کہ پونچھ ون مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے لوگ لیگی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں اور انہوں نے بھی ہردور میں اپنے علاقائی مسائل کو ترجیحی دی ہے
