29.5 C
Islamabad

وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 74 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔وزیر اعظم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کمی کی جارہی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جو وعدہ قوم سے کیا تھا، الحمدللہ وہ پورا کرنے جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے پرآجائےگی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے پر آ جائے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے، عوام نےمشکل صورتحال میں صبروتحمل کا بےمثال مظاہرہ کیا، مشکل حالات میں حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین