35.5 C
Islamabad

پاک آسٹریلیا پہلا ونڈے،آل راؤنڈر عرفات منہاس کا 5 وکٹوں کیساتھ شاندار ڈیبیو

آسٹریلیا نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا ہے۔ قومی ٹیم نے اس میچ میں ایک ہزار ون ڈے میچز کھیلنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے جب کہ نوجوان آل راؤنڈر عرفات منہاس نے بھی ’ڈریم ڈیبیو‘ کیا ہے اور ون ڈے کیریئر کے پہلے میچ میں پانچ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستانی بولرز نے میچ کے آغاز سے ہی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی بیٹنگ لائن پر دباؤ برقرار رکھا۔ کینگروز کو ابتدائی نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب اوپنر الیکس کیری 19 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔نوجوان آل راؤنڈر اور ڈیبیو بوائے عرفات منہاس کی شاندار بولنگ نے آسٹریلوی ٹاپ آرڈر کو پویلین کی راہ دکھائی، اور اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کے پہلے ہی میچ میں تین وکٹیں حاصل کیں

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین