37.7 C
Islamabad

ایران امریکہ کی قیادت نے جنگ معاہدے پر دستخط کردیئے

جنگ بندی کا ہدف حاصل کرلیا، اب پابندیوں میں نرمی اور جوہری پروگرام پر مذاکرات ہونگے: ایرانی وزارت خارجہ 

ویب ڈیسک

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے معاہدے پر دستخط سے قبل سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ تفصیلی جائزے کےبعد فیصلہ کیا گیاکہ معاہدے پر دونوں صدور ورچوئل دستخط کریں، فیصلہ کیا کہ معاہدے پرکسی مخصوص مقام پر ملاقات کے بجائے ورچوئل دستخط کرلیے جائیں۔

 

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ ترین قیادت کےدستخط سےمعاہدے کی خلاف ورزی کی سیاسی قیمت زیادہ ہو جاتی ہے، ماضی کے تجربے کو دیکھتے ہوئے، یہ ہمارا ترجیحی آپشن تھا۔ 

 

اسماعیل بقائی نے کہا کہ دستخط کے فوری بعد 60 روزمیں دو اہم معاملات پر مذاکرات کیے جائیں گے، اہم معاملات،پابندیوں میں نرمی اور جوہری پروگرام، پر مذاکرات ہیں۔

 

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران نے ابتدا ہی سےمؤقف اختیار کیا تھا کہ موجودہ مرحلے میں جوہری مسئلہ زیر بحث نہیں آئے گا، ایران کا موقف تھا کہ پہلے مرحلےمیں توجہ صرف جنگ کے خاتمے پر مرکوز رکھی جائے گی۔

 

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران امریکا کے درمیان معاہدہ بدھ سے ہی مؤثر ہو چکا ہے، جنگ بندی کا ہدف حاصل کرلیا،اب اگلے مرحلے میں دیگر معاملات پر بات چیت ہوگی

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین