37.7 C
Islamabad

وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا امکان ،محسن نقوی وزیر خارجہ اور اسحاق ڈار وزیر خزانہ کی دوڑ میں شامل

وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے تحت وزارت داخلہ، خزانہ، بحری امور اور دفاع سمیت کئی اہم وزارتوں میں تبدیلی زیر غور ہے جب کہ کابینہ کا حجم کم کرنے کے لیے بعض وزارتوں کو ضم کرنے اور کچھ وزرائے مملکت کو فارغ کرنے کی تجاویز بھی سامنے آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں متوقع رد و بدل کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور جاری ہے اور اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے درمیان مشاورت کا عمل جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے جب کہ وہ ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے پر بھی برقرار رہیں گے۔اسی طرح وزارت خارجہ کے لیے محسن نقوی کو مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے جب کہ وزارت داخلہ کے لیے رانا ثنا اللہ اور اعظم نذیر تارڑ کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ذرائع کے مطابق کابینہ کا حجم کم کرنے کے لیے بعض وزارتوں اور ڈویژنز کو ختم یا ضم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے جب کہ وزارتوں اور ڈویژنز کی تعداد 32 تک محدود کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت بحری امور کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی تجویز زیر غور ہے تاکہ انتظامی امور کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ غیر اہم وزارتوں سے بعض وزرائے مملکت کو فارغ کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے جب کہ کابینہ کے مجموعی حجم کو کم کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں متوقع تبدیلیوں اور وزارتوں کی نئی تقسیم سے متعلق مشاورت ابھی جاری ہے اور حتمی فیصلے اعلیٰ سطحی مشاورت مکمل ہونے کے بعد کیے جائیں گے

مزیداسی طرح کی
Related

ایران امریکہ کی قیادت نے جنگ معاہدے پر دستخط کردیئے

جنگ بندی کا ہدف حاصل کرلیا، اب پابندیوں میں...

ہفتہ وار بازار چوروں کا مسکن شہری موٹرسائیکل سے محروم

اسلام آباد  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہفتہ وار چوروں...

تازہ ترین