38.1 C
Islamabad

امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کے پیدائشی شہریت کے قانون کو محدود کرنیکے حکم کو مسترد کر دیا

امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا قانونی جھٹکا دیتے ہوئے پیدائشی شہریت کے حق (برتھ رائٹ سٹیزن شپ) کو محدود کرنے کا صدارتی حکم نامہ مسترد کردیا ہے۔ عدالت نے آئین کی 14 ویں ترمیم کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ امریکا میں پیدا ہونے والا ہر بچہ امریکی شہری ہے۔دوسری بار صدارت کا عہدہ سنبھالتے ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی ایسے متنازع ایگزیکیٹو آرڈرز جاری کیے جن سے تارکین وطن کے لیے بڑی مشکلات کھڑی ہوگئی تھیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکا کی سپریم کورٹ نے 6 کے مقابلے میں 3 ووٹوں سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تارکین وطن سے متعلق صدارتی حکم کالعدم قرار دے دیا۔ٹرمپ کے اس صدارتی حکم نامے کے تحت غیر قانونی یا عارضی حیثیت رکھنے والے تارکین وطن کے امریکا میں پیدا ہونے والے بچوں کو خودکار امریکی شہریت سے محروم کیا جانا تھا۔ تاہم امریکی سپریم کورٹ نے ایک تاریخی فیصلے میں قرار دیا کہ صدر ٹرمپ کا ایسا اقدام ملکی آئین کی 14ویں ترمیم سے متصادم ہے۔نو رکنی عدالت نے 6 کے مقابلے میں 3 ووٹوں سے قرار دیا کہ امریکی آئین کی 14ویں ترمیم تقریباً ہر ایسے بچے کو شہریت کی ضمانت دیتی ہے جو امریکی سرزمین پر پیدا ہو خواہ اس کے والدین کی امیگریشن حیثیت کچھ بھی ہو۔امریکی عدالت کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے اکثریتی فیصلہ تحریر کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے آئین کی نئی تشریح کے حق میں خاطر خواہ قانونی یا تاریخی شواہد موجود نہیں ہیں۔انہوں نے 1898 کے تاریخی مقدمے امریکا ورسیز وی ونگ کم آرک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے نے ایک صدی سے زائد عرصے سے پیدائشی شہریت کے اصول کو مضبوط قانونی بنیاد فراہم کر رکھی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ 14ویں ترمیم صرف ان افراد پر لاگو ہوتی ہے جن کے والدین امریکا سے مستقل وفاداری یا قانونی وابستگی رکھتے ہوں تاہم امریکی سپریم کورٹ نے اس دلیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی زبان اور گزشتہ ڈیڑھ صدی کی عدالتی نظیر اس تشریح کی تائید نہیں کرتی۔یہ فیصلہ صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کیلیے ایک بڑا دھچکا تصور کیا جا رہا ہے کیوں کہ پیدائشی شہریت کو محدود کرنا ان کی سخت گیر امیگریشن حکمت عملی کا اہم حصہ تھا۔ سپریم کورٹ اس سے قبل بھی رواں سال ٹرمپ انتظامیہ کے عالمی ٹیرف سے متعلق ایک بڑے اقدام کو کالعدم قرار دے چکی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاک فوج نے افغانستان سے بلوچستان میں بھیجے گئے 4ڈرونز فضا میں تباہ کردیئے

اسلام آباد:  پاک فوج نے بلوچستان سرحد پر افغان طالبان...

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

تازہ ترین