29.4 C
Islamabad

غازی سعید خان قتل کیس عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت کا حکم دے دیا

راولپنڈی پولیس کی بڑی کامیابی، غازی سعید خان قتل کیس میں قاتل کو سزائے موت

 

 

راولپنڈی:

 راولپنڈی پولیس کی مؤثر تفتیش اور مضبوط قانونی پیروی کے نتیجے میں سنہ 2024 کے ہائی پروفائل غازی سعید خان قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت سناتے ہوئے قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

عدالت نے مقدمہ نمبر 171/24، تھانہ پیر ودھائی، راولپنڈی میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو قتل کے جرم میں سزائے موت کا حکم دیا۔ یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محترمہ افشہ اعجاز صوفی نے 09 جولائی 2026ء کو سنایا۔پراسیکیوشن کے مطابق راولپنڈی پولیس نے جدید سائنسی شواہد، عینی گواہوں کے بیانات اور جامع تفتیش کی بنیاد پر عدالت میں مضبوط مقدمہ پیش کیا، جس کے نتیجے میں جرم ثابت ہوا اور عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزا سنائی۔عدالتی فیصلے کے بعد پولیس حکام نے اس کامیابی کو پیشہ ورانہ تفتیش، مؤثر قانونی پیروی اور انصاف کی بروقت فراہمی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھے گی۔یہ فیصلہ مقتول غازی سعید خان کے اہلِ خانہ کے لیے انصاف کی فراہمی کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ قانونی ماہرین کے مطابق ایسے فیصلے معاشرے میں قانون کی حکمرانی اور انصاف پر عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین