38.1 C
Islamabad

پاک فوج نے افغانستان سے بلوچستان میں بھیجے گئے 4ڈرونز فضا میں تباہ کردیئے

اسلام آباد: 

پاک فوج نے بلوچستان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے بھیجے گئے چار ڈرون کامیابی سے تباہ کر دیے جبکہ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا فوری، فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 30 جون کو افغان طالبان نے بلوچستان کی سرحدی سمت چار ابتدائی نوعیت کے ڈرون بھیجے جنہیں پاکستان کے مضبوط فضائی دفاعی نظام نے بروقت شناخت کر لیا۔سیکیورٹی فورسز نے جدید دفاعی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے چاروں ڈرون فضا ہی میں تباہ کر دیے جس کے باعث دشمن کا منصوبہ مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ کارروائی دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کے تسلسل کا حصہ تھی تاہم پاکستان کی دفاعی تیاری اور بروقت ردعمل نے کسی بھی ممکنہ نقصان کو ہونے سے روک دیا۔آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ افغان طالبان کی یہ کارروائیاں اپنی عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہیں، جبکہ افغان عوام پہلے ہی طالبان حکومت کی پالیسیوں کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

تازہ ترین