29.4 C
Islamabad

بلوچستان میں فورسز کی کارروائی 19 خوارج ہلاک 11 سکیورٹی اہلکار شہید

بلوچستان میں این-25 شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 19 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ متعدد دہشتگرد زخمی ہوگئے۔ کارروائی کے دوران وطن کے دفاع میں لڑتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے 11 بہادر سپوت شہید ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن جھاو کراس اور کرارو کے درمیان کیا گیا، جہاں دہشتگرد شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے مسافروں اور مقامی شہریوں سے بھتہ وصول کرنے میں مصروف تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 19 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جس میں وطن کے دفاع کے لیے لڑتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے 11 بہادر اہلکار شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوگئے۔علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور فرار ہونے والے عناصر کی تلاش بھی کر رہی ہیں۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ امن و امان کے قیام، شہریوں کے تحفظ اور اہم شاہراہوں کی حفاظت کے لیے دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین