38.2 C
Islamabad

عدالت کاوفاق میں شیشہ کیفے وایڈز کے کیسوں میں اضافے کے معاملے پر چیف کمشنر کو طلب کرلیا

اسلام آباد()اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفوں اور ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے معاملہ میں ڈپٹی کمشنراور آئی جی اسلام آباد کی طلبی کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے فریقین کو 7 روز میں جواب اور پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے شہری عبدالجبار کی درخواست پر دو صفحات پر مشتمل سماعت کا حکمنامہ جاری کیا،جس میں کہاگیاہے کہ وکیل کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں کثیر تعداد میں شیشہ کیفے کام کررہے ہیں، کئی شیشہ کیفے این او سی لیکر اور کئی بغیر این او سی کے کام کررہے ہیں،شیشہ کیفے ایچ آئی وی سمیت دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں،وکیل کے مطابق فریقین قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے کیفوں کے خلاف کاروائی میں ناکام رہے، حکمنامہ میں عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہاکہ چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر، آئی جی اور دیگر فریقین7 روز میں رپورٹ اور پیراوائز کمنٹس جمع کرائیں،ڈپٹی کمشنر اور آئی جی پولیس اسلام آباد آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں،عدالت کا یہ بھی کہناہے کہ درخواست کی کاپی لاء افسر کو دی جائے اور لاء افسر عدالتی حکم پر عملدرآمد کرائیں اور لاء افسر آئندہ سماعت پر عدالت کی معاونت بھی کریں،کیس کی آئندہ سماعت9 ستمبر کیلئے مقرر کی جاتی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین