سی ڈی اے کا کمرشل پلاٹس کے نیلام عام کا پہلا روز بری طرح ناکام ہوگیا صرف 4 پلاٹس 1 ارب 38 کروڑ کی بولی حاصل کرسکے بلیو ایریا کے دونوں پلاٹس کی گزشتہ نیلامی سے بھی کم بولیاں موصول ہوئیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی ڈی اے کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس کا تین روزہ نیلام عام کے پہلے روز سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث سی ڈی اے کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے سی ڈی اے حکام کوششوں کے باوجود صرف چار پلاٹس صرف 1 ارب 38 کروڑ میں فروخت کرپائے جبکہ نیلام عام میں رکھے گئے تین سے زائد پلاٹس پر سٹیٹ کمرشل کے افسران کی ملی بھگت سے حکم امتناع حاصل کرلیا گیا سی ڈی اے میں سرمایہ کاروں کو سب سے زیادہ مسائل بلڈنگ پلان کے شعبہ میں کرنا پڑتے ہیں جو نقشہ جات کی منظوری میں انہیں بلا وجہ پھنسا کر پریشان کرتے ہیں جس کا کوئی تدارک نہیں کیا جارہا ہے قبل ازیں سی ڈی اے کے جاری کردہ اعلامیہ میں سی ڈی اے کے زیر اہتمام اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس کے سہہ روزہ نیلام عام کا کامیاب آغاز کیا گیا ہے
دارالحکومت اسلام آباد میں نیلامی کے پہلے روز مجموعی طور پر 13806.87 ملین روپے میں پلاٹس فروخت ہوئےسہہ روزہ کمرشل پلاٹس کی نیلامی 6 اگست تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہیگی
دارالحکومت اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس خریدنے اور سرمایہ کاری کرنے کا سنہری موقع نیلامی کے پہلے روز سیکٹر I-9 مرکز کا پلاٹ نمبر 2، جی ون، 529.575 ملین روپے میں نیلام ہوابلیو ایریا کا پلاٹ نمبر 18
9134.65 ملین روپے میں نیلام ہوابلیو ایریا کا ہی پلاٹ نمبر سی ون 3513.32 ملین روپے میں فروخت ہواسیکٹر G-6 آئی اینڈ ٹی، آبپارہ مارکیٹ کا پلاٹ نمبر دو 629.32 ملین روپے میں نیلام ہوااسی طرح نیلامی کے پہلے روز مجموعی طور پر چار پلاٹ 13806.87 ملین روپے کی مالیت میں فروخت ہوئےنیلام عام میں وزیراعظم اور وفاقی وزیرِ داخلہ کے وژن کے مطابق کاروبار میں آسانیاں، تاجر برادری اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جارہی ہے، چیئرمین اکشن کمیٹی دارالحکومت اسلام آباد میں سرمایہ کاری، سروس ڈیلیوری، انفراسٹرکچر کی بہتری اور شہری ضروریات پر خرچ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، چیئرمین اکشن کمیٹی نیلام عام سے حاصل ھونی والی آمدن کو شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری ، میگا پراجیکٹس کی تکمیل اور شہریوں کے دیرینہ مسائل جیسے کے سوک ضروریات کی فراہمی اور پانی کے مسائل کے حل کے لئے خرچ کی جائے گی۔ چیئرمین اکشن کمیٹی اسی طرح شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے جاری ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا، چیئرمین اکشن کمیٹی حال ہی میں ڈیویلپرز اور کاروباری برادری کی سہولت کیلئے پارکنگ کے حوالے سے تاریخی فیصلہ کیا گیاجسکے تحت کمرشل بلڈنگز میں پارکنگ کی گنجائش کا معیار 750 مربع فٹ سے بڑھا کر 1000 مربع فٹ کر دیا گیااس فیصلے کا اطلاق جاری آکشن اور مستقبل میں ہونے والی تمام اوپن آکشنز پر ہوگا
سہہ روزہ نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کیلئے پیش کئے جارہے ہیں جس میں کثیر تعداد میں سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی نے شرکت کی نیلامی میں مختلف مراکز، E-11 ناردرن سٹرپ، ایگرو فارمز سمیت پیٹرول پمپ کے پلاٹس نیلامی کے لئے پیش کیے جا رہے ہیں اسی طرح سہہ روزہ کمرشل پلاٹس کی نیلامی میں بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کی تعمیر شدہ دکانیں بھی شامل ہیں کمرشل پلاٹس پر یو ایس ڈالر میں ادائیگی پر اضافی 5 فیصد رعایت دی گئی کمرشل پلاٹس کی بولی کی منظوری کے 30 دنوں کے اندر یکمشت ادائیگی پر 5 فیصد رعایت دی گئی ہےپہلی 25 فیصد ادائیگی کے بعد بلڈنگ پلان کی منظوری کی سہولت آفر کی گئی ہےجبکہ 75 فیصد ادائیگی پر پلاٹ کا قبضہ حاصل کیا جاسکتا ہےموصول ہونے والی بولیوں کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائیگا جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے
سی ڈی اے شہری سہولیات میں بہتری ، انفراسٹرکچر کی ڈیولپمنٹ اور شہر کی تعمیر و ترقی کو فروغ دینے کیلئے انتہائی پر عزم ہے، چیئرمین اکشن کمیٹی
