اسلام آباد()اسلام آبادبار ایسوسی ایشن نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے حق میں اسلام آباد بار کے 400 سے زائد وکلا کی قرارداد کے معاملہ پر4 مئی کوجنرل باڈی اجلاس طلب کر لیا،قرارداد پر اس سے قبل 21 اپریل کو طلب کیا جنرل باڈی اجلاس نہیں راستوں کی بندش کی وجہ سے نہیں ہو سکا تھا،جاری اعلامیہ کے مطابق ریاست علی آزاد ، بابر ممتاز ، عطا اللہ کنڈی و دیگر وکلا نے قرارداد جمع کرائی ،وکلا کی قراداد پر جنرل باڈی اجلاس 4 مئی پیر کے روز دن 11 گیارہ بجے شہدا ہال میں ہو گا،قراداد میں ایمان اور ہادی کی سزا معطلی درخواستیں جلدی مقرر کرنے اور سہولیات فراہمی پر بات ہو گی ،قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی کی سزا معطلی درخواستیں فوری لگائی جائیں،خواتین وکلا سمیت بار وکلا کا وفد دونوں کی جیل سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے وزٹ کرے ،ایمان اور ہادی اعلی تعلیم یافتہ ہیں ان کو بی کلاس فراہم کی جائے ،باقی کیسز میں فئیر ٹرائل کے لیے ان کو عدالت پیش کیا جائے ان کا جیل ٹرائل انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے ،اسلام آباد کے 4 سو سے زائد وکلا کے نمائندگان نے قرارداد دو ہفتے قبل اسلام آباد بار میں جمع کرائی تھی،قراداد لانے کا مقصد یہ ہے کہ ایمان اور ہادی کو احساس دلایا جائے کہ وہ تنہا نہیں بلکہ وکلا ان کے ساتھ ہیں اس لیے قراداد منظور کی جائے۔
