31.5 C
Islamabad

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس منتقلی پر عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد()اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس دوسری عدالت منتقل کرنے سے متعلق دائر درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی عدالت نے ملزم عمر حیات کی کیس منتقلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں عدالت نے ٹرائل کورٹ کے جج پر جانبداری کے الزامات بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بار بار التوا مانگنا انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے،تھانہ سنبل قتل کیس کا ٹرائل ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ویسٹ کی عدالت میں ہی جاری رہے گا،سرکاری خرچ پر وکیل کی فراہمی ملزم کا آئینی حق ہے تاکہ ٹرائل مکمل ہو سکے،ملزم کی جانب سے عدالت کے خلاف استعمال کی گئی زبان غیر مناسب ہے،ملزم کی جانب سے جج کے خلاف استعمال کی گئی سخت زبان عدلیہ کے وقار کے خلاف ہے،ملزم عمر حیات کی جانب سے ٹرائل دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا کی تھی،ملزم کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج پر جانبدار ہونے کا الزام لگایا تھا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین