41 C
Islamabad

پاکستان کی درخواست پر امریکی صدر نے پروجیکٹ فریڈم کو معطل کردیا

:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں جاری پروجیکٹ فریڈم کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کرتے ہوئے دنیا بھر کو حیران کر دیا ہے جسے ایران کے ساتھ ممکنہ تاریخی معاہدے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان سمیت مختلف ممالک کی درخواست اور ایران کے خلاف حالیہ فوجی کارروائیوں میں کامیابی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کے مطابق ایران کے نمائندوں کے ساتھ ایک مکمل اور حتمی معاہدے کی جانب نمایاں پیش رفت ہو چکی ہے۔ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگرچہ آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی بدستور برقرار رہے گی تاہم جہازوں کی محفوظ آمد و رفت سے متعلق پروجیکٹ فریڈم کو وقتی طور پر معطل کیا جا رہا ہے تاکہ دیکھا جا سکے کہ آیا معاہدہ حتمی شکل اختیار کر پاتا ہے یا نہیں

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین