:
خطے میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان پسِ پردہ سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور جنگ بندی کے لیے اہم پیش رفت سامنے آ رہی ہے۔عرب نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکا، پاکستان اور ایران کے درمیان بیک وقت رابطے جاری ہیں جہاں مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ مذاکرات واشنگٹن، اسلام آباد اور تہران کے درمیان ہو رہے ہیں جن میں اہم نکات، شرائط اور ممکنہ ریڈ لائنز پر تفصیلی گفتگو جاری ہے۔
