22.4 C
Islamabad

متحدہ عرب امارات پر حملہ قابل مذمت اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ رات متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یو اے ای میں ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں پر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان اس مشکل وقت میں یوے ای کی حکومت اور اماراتی بہن بھائیوں کے ساتھ مضبوطی سےکھڑا ہے۔ایران-امریکا جنگ بندی اور خطے کی تازہ ترین صورتحال جانیےانہوں نے کہا کہ انتہائی ضروری ہے کہ جنگ بندی کو برقرار رکھا جائے اور اس کا احترام کیا جائے، خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئے مذاکرات کو ضروری سفارتی گنجائش فراہم کی جانی چاہیے۔اس حوالے سے اماراتی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ایران سے 12 بیلسٹک میزائل، 3 کروز میزائل اور 4 ڈرونز امارات پر داغے گئے، یو اے ای جواب کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے ایران سے امارات پر حملوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حملے پر امریکا کو جوابدہ ٹھہرایا جائے کیونکہ واقعہ امریکی فوجی مہم جوئی کے باعث پیش آیا

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین