34.2 C
Islamabad

اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار اعجاز اسحاق سنئیر ترین جج مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججز کے ٹرانسفر کے بعد ججز کی سنیارٹی میں اہم تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی کے تبادلے کے بعد جسٹس سردار اعجاز اسحاق سینیئر ترین جج بن گئے ہیں اور نئے ججز کی تعیناتی یا ٹرانسفر تک وہ چیف جسٹس کے بعد دوسرے نمبر پر ہوں گے

اس تبدیلی کے بعد عدالت نے آئندہ ہفتے کے لیے نیا ججز ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا ہے، جس کے تحت چار اپریل سے سات سنگل اور چار ڈویژن بینچ مختلف کیسز کی سماعت کریں گے۔ایک خصوصی ٹیکس ڈویژن بینچ جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ہوگا، جبکہ جسٹس محمد آصف مختلف ڈویژن بینچز میں کریمنل اور دیگر مقدمات سنیں پہلے ڈویژن بینچ میں چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف شامل ہوں گے، دوسرے میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ارباب محمد طاہر، تیسرے میں جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف جبکہ چوتھے میں جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس راجا انعام امین منہاس شامل ہیں۔ یہ نیا روسٹر چار اپریل سے تا حکم ثانی نافذ العمل رہے گا

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین