35.9 C
Islamabad

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان

اوگرا نے نو ٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 311 روپے 73 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی، اس سے پہلے مٹی کے تیل کی قیمت 318 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر تھی۔

گزشتہ رات حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 5 روپے کی کمی کردی تھی۔

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ حکومت پاکستان نے اگلے ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے اور اس کا اطلاق 16 مئی 2026 سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے کی کمی کی گئی، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 409 روپے 58 پیسے مقرر کی گئی ہے۔پیٹرول کی قیمت میں بھی فی لیٹر 5 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 414 روپے 78 پیسے سے کم ہو کر 409 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا تھا، جس کے باعث پیٹرول کی فی لیٹر قیمت بڑھ کر 414 روپے 78 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 414 روپے 58 پیسے ہوگئی تھی حکومت نے اس سے قبل 29 اپریل کو ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 19 روپے 39 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے کا اضافہ کردیا تھا

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین