مری پولیس کی بڑی کامیابی ڈی پی او مری اور تفتیشی ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت سے 85 روز بعد اندھے قتل کا سراغ، عبدالمعیز کے قاتل گرفتار کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق کیس میں مقامی خاتون سمیت دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ قتل کی وجہ ذاتی رنجش اور راز افشا ہونے کا خدشہ سامنے آیا ہے۔ زرائع مری پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر خراجِ تحسین۔ عوام سے اپیل ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون جاری رکھیں۔
