34.2 C
Islamabad

پاکستان میں پیٹرول پر 153 روپے جبکہ ڈیزل پر 116 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کیے جانے کا انکشاف

ایک لیٹر پیٹرول پر 153 روپے 55 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 116 روپے 46 پیسے وصول کیے جا رہے ہیں۔پیٹرول کی ڈیوٹی سے قبل ایکس ریفائنری قیمت 246 روپے 31 پیسے ہے، تاہم مختلف ٹیکسز اور مارجنز کی شمولیت کے بعد عوام کے لیے پیٹرول کی حتمی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 23 روپے 72 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 7 روپے 32 پیسے ان لینڈ فریٹ مارجن، 7 روپے 87 پیسے مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے پمپ ڈیلرز کا کمیشن شامل ہے۔مزید برآں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 103 روپے 50 پیسے کی پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کی کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی شامل ہے، جو حتمی قیمت کا ایک بڑا حصہ بنتی ہے۔سی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اصل ایکس ریفائنری قیمت 283 روپے 12 پیسے ہے، جس پر تمام تر ٹیکسز اور منافع جات شامل کرنے کے بعد شہریوں کے لیے قیمت 399 روپے 58 پیسے ہو جاتی ہے

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار اعجاز اسحاق سنئیر ترین جج مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججز کے ٹرانسفر کے...

آبنائے ہرمز نے عالمی معیشت کا گلہ گھونٹ دیا انتونیو گوٹریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے خبردار...

تازہ ترین