22.4 C
Islamabad

وزیراعظم کفایت شعاری مہم،سرکاری ملازمین تنخواہ کٹوتی کےخلاف نیشنل گرڈ کمپنی کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالت نے وزیر اعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی فیصلہ کے خلاف سرکاری ملکیتی کپمنی نیشنل گرڈ کمپنی کی درخواست میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن کے ذریعے وفاق اور وزارت قانون و انصاف سے جواب طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران سرکاری ملکیتی کمپنی کے وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ کابینہ ڈویژن نے تنخواہوں میں کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا،نوٹیفکیشن امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے تناظر میں شروع کی گئی کفایت شعاری مہم کا حصہ تھا،وزیرِ اعظم کی ہدایات سرکاری محکموں پر لاگو ہو سکتی،وزیراعظم کی ہدایت کو سرکاری ملکیتی کمپنیوں پر لاگو نہیں کیا جاسکتا،سرکاری محکموں کو کمپنیوں میں تبدیل کرنے کا مقصد ہی یہ تھا کہ ان کے روزمرہ امور میں حکومتی مداخلت کم کی جائے،14 مارچ کے نوٹیفکیشن میں تنخواہوں میں کٹوتی لازمی قرار دی گئی،کمپنیز قانون کے تحت درخواست گزار رجسٹرڈ کمپنی ہے حکومتی محکمہ نہیں، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا اور سماعت ملتوی کردی گئی۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین