41 C
Islamabad

ایران نے معاہدہ قبول کیاتو جنگ ختم آبنائے ہرمز کھل جائے گا ڈونلڈ ٹرمپ

ایران نے معاہدہ قبول کرلیا تو جنگ ختم اور آبنائے ہرمز کھل جائے گی، معاہدہ قبول نہ کیا تو پہلے سے زیادہ شدید بمباری ہوگی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران طے شدہ شرائط مان لیتا ہے تو امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ ختم ہو سکتی ہے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دی جائے گی۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ اگر ایران اس معاہدے کو تسلیم کر لیتا ہے جس پر اتفاق ہو چکا ہے، اور یہ بہت بڑا ’اگر‘ ہوگا، تو آپریشن ایپک فیوری ختم ہو جائے گا اور انتہائی مؤثر ناکہ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سب کے لیے، بشمول ایران، کھول دی جائے گی۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے معاہدے پر اتفاق نہ کیا تو بمباری دوبارہ شروع ہو گی اور بدقسمتی سے اس کی شدت اور سطح پہلے سے کہیں زیادہ ہوگی۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین