26.8 C
Islamabad

ڈونلڈ ٹرمپ کو محمد بن سلیمان کی جانب سے سعودیہ کی فضائی حدود نہ دینے پر پراجیکٹ فریڈم روکنا پڑا ۔امریکی میڈیا

امریکی اخبار نے انکشاف کیا کہ پراجیکٹ فریڈم کیلئے فضائی حدود دینے سے سعودی انکار نے ٹرمپ کو آپریشن روکنے پر مجبور کیا۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی فون پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو منانے کی کوشش ناکام رہی۔

رپورٹ کے مطابق پراجیکٹ فریڈم کی بروقت اطلاع نہ ملنے پر ناراض سعودی عرب نے ریاض کے فوجی اڈے پر امریکی فوجیوں کی رسائی روک دی تھی، امریکا کو منع کردیا تھا کہ اس کے جہاز ریاض کے اڈے سے نہیں اڑ سکتے، ٹرمپ کو امریکی فوجیوں کی امریکی فوجی اڈے تک رسائی جاری رکھوانے کے لیے پراجیکٹ فریڈم روکنا پڑا۔سعودی عرب میں امریکی اڈے پر امریکی لڑاکا طیارے، ری فیولنگ ٹینکرز اور ائیر ڈیفنس سسٹمز تعینات ہیں۔پراجیکٹ فریڈم کے لیے امریکی بحری جہازوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے یہاں سے لڑاکا طیارے اڑانا ضروری تھا

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین