وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) نے اسلام آباد کے سیکٹورل ایریاز کی 1لاکھ 50ہزار پراپرٹیز کو ہرقسم کے تنازعات سے بچانے کے لیے گرین انشیٹیو کے تحت پراپرٹی انشورنس متعارف کروانا کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے ۔ پراپرٹی انشورنس سکیم کے تحت الاٹیز ایک فیصد کی ادائیگی پر گرین الاٹمنٹ لیٹرز وصول کریں گے جو انشورڈ پراپرٹی کی ضمانت ہوگا ایک فیصد کی ادائیگی کی صورت میں سی ڈی اے کو 2ارب روپے سے زائد کی آمدن بھی متوقع ہے ذرائع کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کی انتظامیہ نے اسلام آباد میں سی ڈی اے ملکیت سیکٹرز میں لوگوں کی جائیدادوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پنجاب کی طرز پر گرین انیشٹیوپروگرام شروع کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے اور اس ضمن میں پنجاب حکومت کے متعلقہ شعبے کی خدمات بھی حاصل کرلی گئی ہیں جس نے شعبہ لینڈ و بحالیات اور اسٹیٹ مینجمنٹ سے سی ڈی اے سیکٹرز کا ریکارڈ کو سکین کرناشروع کردیا ہے ابتدائی طور سکین کے عمل میں ایسی پراپرٹیز جو کلیر ہیں انہیں فوری طورپر اس پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا جبکہ تنازعات اور کورٹ کیسز کے لیے بھی ورکنگ شروع کردی گئی ہے سی ڈی اے کے ایک سنیئر عہدیدار کے مطابق سی ڈی اے اس پر وگرام کے تحت الاٹیز کو گرین الاٹمنٹ لیٹرز جاری کرے گااور ان سے ایک فیصد فیس چارج کرے گا جس کے بعد یہ پراپرٹیز انشورڈ ہوجائیں گی اور مستقبل میں ہر قسم کے قانونی سقم اور تنازعات سے بھی پاک تصور ہونگی تاہم اگر کوئی تکنیکی مسلہ درکار بھی ہوگا تو اس پراپرٹی کی تمام ترذمہ داری سی ڈی اے پر عائد ہوگی عہدیدار کے مطابق یہ پروگرام بنیادی طورپر پنجاب میں شروع ہوچکا ہے جس کو اب اسلام آباد میں لایا جارہاہے اور اس عمل سے ڈی اے کو صرف رہائشی جائیدادیں ہیں ان سے 2ارب روپے سے زائد کی آمدن بھی متوقع ہے عوامی سطح پر سی ڈی اے کی اس سکیم کو بہت سراہا جارہاہے لوگ اس میں بھر پوردلچسپی کا اظہار کررہے ہیں
