پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور ہونے والے 7 بلوں کی صدر مملکت نے منظوری دے دی صدر سیکرٹریٹ سے منظوری کے بعد قانون سازی کا عمل مکمل ہو گیا، نیشنل ٹیرف کمیشن ترمیمی بل 2026، ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ ترمیمی بل 2026 شامل ہیں۔اِسی طرح ریلوے کی منتقلی سے متعلق ترمیمی بل 2026 کی توثیق، گھریلو تشدد کی روک تھام اور تحفظ سے متعلق بل 2026 اور دانش سکولز اتھارٹی بل 2026 کی منظوری دی گئی۔دوسری جانب انکم ٹیکس ترمیمی بل 2026 نافذ کرنے کی منظوری بھی دی گئی اور نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل 2026 کی توثیق بھی کی گئی۔
