امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور ایران کے ساتھ جھڑپوں کے باوجود جنگ بندی برقرار ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان جاری مذاکرات کسی بھی وقت ایک اہم معاہدے کی صورت اختیار کر سکتے ہیں۔سوشل میڈیا ٹروتھ پر جاری بیان کے مطابق ایرانی جانب سے حملے میں میزائل، بغیر پائلٹ طیارے اور چھوٹی کشتیاں استعمال کی گئیں، تاہم امریکی جہاز محفوظ رہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ حملہ کرنے والی کشتیاں تباہ کر دی گئیں اور کئی سمندر برد ہو گئیں۔ داغے گئے میزائل راستے ہی میں ناکام بنا دیے گئے جبکہ بغیر پائلٹ طیاروں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی بحریہ کے تین ڈسٹرائر جہاز کامیابی کے ساتھ آبنائے ہرمز سے گزر گئے۔ ان کے مطابق اس دوران ان جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم حملہ ناکام بنا دیا گیا اور حملہ آور عناصر کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حملے میں استعمال ہونے والی چھوٹی کشتیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا
