35.2 C
Islamabad

ایران کا امریکی فوجوں کو آبنائے ہرمز سے پیچھے دھکیلنے کا دعوٰی

آبنائے ہرمز اور خلیجِ عمان میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔ تہران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے گزشتہ رات آبنائے ہرمز اور جنوبی ایرانی ساحلی علاقوں پر حملے کیے۔ ایرانی فوج کی بحری اور میزائل فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے امریکی یونٹس کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پریس ٹی وی کے مطابق مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر ’خاتم الانبیاء‘ کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے بیان میں کہا ہے کہ امریکی افواج نے چند علاقائی ممالک کے تعاون سے جزیرہ قشم، بندر خمیر اور سیرک کے ساحلی علاقوں میں شہری مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ایران نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک ایرانی آئل ٹینکر اور ایک دوسرے جہاز کو نشانہ بنایا۔ ایرانی فوج کے مطابق قشم جزیرے، بندر خمیر اور سیرک کے ساحلی علاقوں میں شہری مقامات پر بھی فضائی حملے کیے گئے۔ایرانی فوج کے مطابق امریکا نے آبنائے ہرمز میں داخل ہونے والے دو جہازوں کو نشانہ بنایا اور ایرانی سرزمین پر فضائی حملے کیے، جس کے جواب میں ایرانی فورسز نے امریکی بحری جہازوں پر کارروائی کی۔ دوسری جانب امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایرانی حملوں کے جواب میں کارروائی کی

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین