35.2 C
Islamabad

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا ادریس قتل کیس میں بڑی پیش رفت

مولانا شیخ ادریس ٹارگٹ کلنگ کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں تفتیشی اداروں نے ملزمان کی بڑی حد تک نشاندہی کے لیے 30 گھنٹے سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے جبکہ ملزماں کا سراغ بھی لگا لیا گیا ہے پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ ٹیمیں اس کیس پر مسلسل کام کر رہی ہیں۔

معروف عالم دین مولانا شیخ ادریس کے قتل کے واقعے کی تحقیقات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اہم شواہد ملے ہیں جن کی بنیاد پر مشتبہ افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔ حاصل کی گئی فوٹیجز میں صرف پشاور ہی نہیں بلکہ نوشہرہ اور چارسدہ کے مختلف مقامات کی ریکارڈنگ بھی شامل ہے جس کے ذریعے ملزمان کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا جا رہا ہےتفتیشی حکام کے مطابق کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور متعلقہ اداروں کی تکنیکی معاونت بھی حاصل کی جا رہی ہے جن میں نادرا کا ڈیٹا بیس بھی شامل ہے تاکہ مشکوک افراد کی شناخت ممکن بنائی جا سکے۔ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیمیں مولانا شیخ ادریس کی گزشتہ 15 دن کی نقل و حرکت کا مکمل ریکارڈ بھی اکٹھا کر رہی ہے تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ آیا ان کی باقاعدہ ریکی کی گئی تھی یا نہیں۔ اس سلسلے میں اب تک 40 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے مشکوک افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کی روشنی میں بہت جلد اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی نگرانی مزید سخت کر دی ہے اور مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔حکام کے مطابق اس واقعے کے پیچھے موجود محرکات، منصوبہ بندی اور ممکنہ سہولت کاروں کو بے نقاب کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، اور کیس کو جلد از جلد انجام تک پہنچانے کا عزم کیا گیا ہے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین