27.7 C
Islamabad

سیلاب سے بچائواور امدادی سرگرمیوں کیلئے تمام ادارے الرٹ ہیں،ڈاکٹرمصدق ملک

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام کے ساتھ مل کر سیلاب کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کے ذریعے صوبے بھر میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور سندھ حکومت کے ساتھ باقاعدہ اپ ڈیٹس شیئر کی جا رہی ہیں۔مصدق ملک نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے متحرک، الرٹ، اور ریسکیو اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی کوششوں میں مصروف ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب صورتحال کی نگرانی کیلئے مسلسل میٹنگ کر رہے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں یونین کونسلوں کی نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد (وقائع نگار)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی...

ایرانی حملوں میں ابتک 100 سے زائد امریکی فوجی زخمی ہوچکے ۔پینٹاگون

واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کی ہے...

تازہ ترین