27.7 C
Islamabad

وفاقی سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کا سی پی این ای کے سابق سیکرٹری جنرل عامر محمود کے انتقال پر اظہار افسوس

وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) مبشر حسن نے سی پی این ای کے سابق سیکرٹری جنرل عامر محمود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور پی آئی او نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عامر محمود کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، مرحوم نے صحافت کے فروغ کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی پیشہ ورانہ کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزیداسی طرح کی
Related

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں یونین کونسلوں کی نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد (وقائع نگار)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی...

ایرانی حملوں میں ابتک 100 سے زائد امریکی فوجی زخمی ہوچکے ۔پینٹاگون

واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کی ہے...

تازہ ترین