35.5 C
Islamabad

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا نیشنل ایگری ٹریڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی میں نمائندگی کا مطالبہ

لاہور: چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک فیصل جہانگیر نے نیشنل ایگری ٹریڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی بورڈ میں نمائندگی کا مطالبہ کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ر نیفصا قیام کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ غذائی اجناس کی درآمد و برآمد صحت و نباتاتی معیار کے مطابق ہو۔ انہوں نے کہاکہ نیفصا بورڈ میں نمائندگی کیلئے ایکٹ میں واضح طور پر درج ہے کہ بورڈ کا ایک رکن پودوں پر مبنی تجارتی ایسوسی ایشن سے ہوگا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان کی پودوں پر مبنی برآمدات کا مجموعی حجم تقریبا8 ارب ڈالر ہے، جن میں سے صرف رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اراکین کی برآمدات5.5 ارب ڈالر ہیں جس میں چاول3.5 ارب، مکئی1.25 ارب اور تل0.75 ارب کے شامل ہیں ۔اس بنیاد پر رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان ہی وہ سب سے زیادہ قابل اعتمادادارہ ہے جسے پودوں پر مبنی تجارتی ایسوسی ایشنز کی نمائندگی کے لیے بورڈ میں شامل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ چونکہ زیادہ تر مسائل برآمدی شعبے میں چاول کی برآمدات کے دوران حساس ممالک یورپی یونین، امریکا، آسٹریلیا، روس، میکسیکو کے ساتھ پیش آتے ہیں، اس لیے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی بورڈ میں موجودگی سے نتیجہ خیز فیصلے ممکن ہوں گے، جو برآمدات میں اضافہ کا باعث بنیں گے۔

ملک فیصل جہانگیر نے کہا کہ کوئی بھی پالیسی اگر سٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور رضامندی کے بغیر بنائی گئی تو وہ برآمدات کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن جو سب سے زیادہ اہل ادارہ ہے کو نیفصا بورڈ میں نمائندگی دی جائے۔

مزیداسی طرح کی
Related

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین