اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری خالد محمود کی بجلی چوری کے خلاف سخت پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔ ایس ای سرکل اٹک سردار سلیم خان،ایکسئین عثمان حیدر اور کی سربراہی میں ایس ڈی او سنگجانی سب ڈویژن محمد امین خان نے اے ایم آئی ٹیم کی نشاندہی پر ایم اینڈ ٹی ٹیم اور پولیس نفری کے ہمراہ ڈھوک عباسی سرائے خربوزہ کے علاقے میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔
کارروائی کے دوران 7 بجلی چوروں کو اے ایم آئی میٹروں میں ٹمپرنگ کرکے بجلی چوری میں ملوث پایا گیا، جن کے خلاف مقدمات درج کرا دیے گئے۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر ایس ڈی او سنگجانی کہنا تھا کہ بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
