30 C
Islamabad

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر 19 امیدواروں کے کاغذات منظور 8 کے مسترد

اسلام آباد(وقائع نگار ) الیکشن کمیشن آف جی بی نے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 کے لیئے ٹیکنوکریٹس کی مخصوص نشستوں کیلئے ترجیحی فہرست جاری کردی ہے ٹیکنوکریٹ کیلئے مجموعی طور پر 27 میں سے 19 کے کاغذات نامزدگی منظور 8 کے مسترد کردیئے گئے ہیں مسلم لیگ 4، پیپلز پارٹی 3، مجلس وحدت المسلمین کا ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور گلگت بلتستان ڈیموکریٹک پارٹی 1 ، اسلامی تحریک 5 اور پاکستان مسلم لیگ کا 1 نام شامل جمعیت علمائے اسلام 1 اور استحکام پاکستان پارٹی کے 3 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں علاوہ ازیں ن لیگ کے تمام 4 امیدواروں کے کاغذات منظور کر لیے گئےصائب خان، اورنگزیب خان ایڈووکیٹ، عطا الرحمن ایڈووکیٹ اور سلطان محمد ایڈووکیٹ کے کاغذات درست قرار دیئے گئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد شریف، علی مدد شیر اور مومن جان کے کاغذات منظورکر لئے پیپلز پارٹی کے امیدوار نیاز علی کے کاغذاتِ نامزدگی ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کر دیے ہیں اسلامی تحریک پاکستان کے محمد یوسف، شاہد حسین، سید محمد باقر، وزیر اعجاز حسین اور محمد شبیر کے کاغذات منظورکر لیے سید اکبر شاہ، شیرزاد اور احمد حسین ترابی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیے گئےاستحکامِ پاکستان پارٹی کے تینوں امیدواروں محمد علی، مولانا فضل رحیم اور حضرات خان کے کاغذات منظورمجلس وحدت مسلمین کے امیدوار محمد سعید کے کاغذاتِ نامزدگی منظورگلگت بلتستان ڈیموکریٹک پارٹی کے قائم علی شاہ کے کاغذات درست قرارپاکستان مسلم لیگ کے غضنفر اکرم خان کے کاغذات منظورپاکستان مسلم لیگ کے محمد شریف اور عمران شاہ کے 

مستردجمعیت علمائے اسلام محمد دلدار کے کاغذات منظورجمعیت علمائے اسلام کے بشیر احمد اور اجلال حسین کے کاغذات مسترد کردیئے گئے ہیں کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی فہرستیں ڈسپلے کر دی گئی ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

گلگت بلتستان انتخابات خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے حتمی فہرستیں جاری

اسلام آباد (وقائع نگار )گلگت بلتستان انتخابات 2026  الیکشن کمیشن...

بنوں پولیس چوکی پر حملہ 15 پولیس اہلکار شہید متعدد زخمی

بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ، مارے جانے والے...

تازہ ترین