30 C
Islamabad

گلگت بلتستان انتخابات خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے حتمی فہرستیں جاری

اسلام آباد (وقائع نگار )گلگت بلتستان انتخابات 2026 

الیکشن کمیشن نے خواتین کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی منظوری فہرستیں جاری کردی ہیں الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کی 13 خواتین امیدواروں کے کاغذات منظور کر لیئے گئے ہیں جن میں 

ساجدہ بیگم ،جینیفر بہاد ، ثروت صبا، حکیمہ سلطانہ اور سامعیہ شکیل،بشریٰ خاتون، یاسمین افضل، شیریں اختر اور آمنہ علی ،

زہرہ نزاکت، اسمارہ صدف، ثریا محمد زمان اور صنم بی بیکے کاغذات نامزدگی منظور کیئے گئے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی ترجیحی امیدواروں میں کلثوم جہانگیر اور سعدیہ دانش کے کاغذات منظور 

اسلامی تحریک کی سات خواتین مخصوص نشستوں میں سے چھ کے کاغذات نامزدگی منظور ایک مسترد اسلامی تحریک کی طاہرہ بتول، طاہرہ کاظم اور معصومہ،

سیدہ انیلہ زہرا، ندا زہرا اور زہرا خاتون کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ اسلامی تحریک کی نصرت فاطمہ ولایت کے کاغذات نامزدگی مستردکردی گئی ہیں 

پاکستان مسلم لیگ کی کیانت دلنواز، خوشنور دیدار، ساجدہ عباس اور مہرین زہرا کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ صوبیہ علی اورسیدہ نور العین کے کاغذات نامزدگی مستردکردیئے گئے ہیں 

جمعیت علماء اسلام کی خواتین نشستوں پر ترجیحی چار امیدواروں کوثر، مہناز ولی ، آسیہ اور حنا نور کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں 

استحکامِ پاکستان پارٹی کی تین خواتین ترجیحی امیدواروں دلشاد بانو، پروین غازی ،تہمینہ منیر کے کاغذات نامزدگی منظور مجلس وحدت المسلمین کی کنیز فاطمہ کے کاغذات نامزدگی منظورگلگت بلتستان ڈیموکریٹک پارٹی کی روبینہ ابراہیم کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین