35.5 C
Islamabad

ایف ٹی او ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے معروف صنعتکار اور فوڈ ایکسپورٹر سیف الرحمان کو دوبارہ جنوبی پنجاب کے لیے کوارڈینیٹڑ برائے فوڈ اندسٹری مقرر کر دیا

لاہور: وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے معروف صنعتکار اور فوڈ ایکسپورٹر سیف الرحمان کو دوبارہ جنوبی پنجاب کے لیے کوارڈینیٹڑ برائے فوڈ اندسٹری مقرر کر دیا ہے۔ اس ضمن میں جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق سیف الرحمان فوڈ انڈسٹری کے وسیع تجربے کے حامل ہیں اور اس شعبے کے ایک اہم برآمد کنندہ کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔

ان کی دوبارہ تقرری کا مقصد جنوبی پنجاب میں فوڈ انڈسٹری کو درپیش ٹیکس سے متعلق مسائل کو حل کرنا اور ایسے معاملات کو حل کرنے میں وفاقی ٹیکس محتسب کے دفتر کے کردار کی بہتر کو فروغ دینا ہے۔ وہ کاروباری اداروں کے ٹیکس کے مسائل کو موثر طریقے سے حل کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

سیف الرحمن تاجر برادری میں ایف ٹی او کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ وہ ایف ٹی او آفس کے ذریعے بزنس کمیونٹی کی ٹیکس سے متعلق شکایات کو دور کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے تاکہ خطے میں فوڈ انڈسٹری کے لیے زیادہ شفاف اور معاون ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزیداسی طرح کی
Related

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین