33.4 C
Islamabad

یو اے ای نے فوڈ پروسیسنگ بالخصوص سنیکس کے شعبے میں تعاون اور مشترکہ منصوبوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، شاہد عمران

لاہور: فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی علاقائی کمیٹی برائے خوراک کے کنوینر شاہد عمران نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے نجی شعبے نے فوڈ پروسیسنگ بالخصوص سنیکس کے شعبے میں تعاون اور مشترکہ منصوبوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اتوار کو دوبئی سے ایک پیغام کے ذریعے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوڈ اندسٹری کا وفد اس وقت یو اے ای کے تجارتی دورے پر ہے۔

کاروباری ملاقاتوں اور سرمایہ کاری میٹنگز کے دوران، متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں نے اس امر کا اظہار کیا کہ بھرپور زرعی بنیاد، مسابقتی لیبر فورس اور جدید پروسیسنگ کے ساتھ اعلی معیار کی غذائی مصنوعات تیار کرنے میں پاکستان کی مہارت اور صلاحیت مسلمہ ہے۔

پاکستانی فوڈ ایکسپورٹرز نے کہا کہ اس شعبے میں تعاون سے نہ صرف برآمدات کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات مضبوط ہوں گے۔ اس شراکت داری سے متحدہ عرب امارات میں جدید سنیک پروسیسنگ یونٹس اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس کے قیام کی راہ ہموار ہو گی اور اعلی معیار کی پاکستانی فوڈ پراڈکٹس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تجارتی نمائشوں، سرمایہ کاری فورمز، اور بزنس میٹنگز کے ذریعے اس تعاون اور شرالت داری کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے بزنس مین سمجھتے ہیں کہ پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبے خلیجی ممالک میں متنوع اور سستے سنیکس کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کی منتقلی، پیکیجنگ میں جدت اور حلال سرٹیفیکیشن شراکت داری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے پر بھی زور دیا جو بین الاقوامی منڈیوں میں مصنوعات کی مسابقت کو بڑھانے میں معاون ہو سکتے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین