31.7 C
Islamabad

امریکی تجاویز پر غور کررہے ہیں تاہم کوئی بیرونی ڈیڈ لائن قبول نہیں۔اسماعیل بقائی

ایران نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے، تاہم کسی بھی بیرونی ڈیڈ لائن یا وقت کے دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا اور حتمی فیصلہ ملکی مفاد کے مطابق مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران امریکی تجاویز پر غور جاری رکھے ہوئے ہے اور جب کوئی حتمی نتیجہ سامنے آئے گا تو اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنی پالیسی کے مطابق آزادانہ طور پر فیصلے کرتا ہے اور کسی بیرونی دباؤ یا مقررہ وقت کی پابندی کو اہمیت نہیں دیتا۔ ترجمان کے مطابق ہم اپنا کام کر رہے ہیں اور کسی ڈیڈ لائن یا ٹائمنگ پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔اسماعیل بقائی نے میڈیا سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ جمعرات کی رات ہونے والی کارروائی بین الاقوامی قوانین اور جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی مسلح افواج مکمل طور پر الرٹ ہیں، اپنی تمام صلاحیتوں کے ساتھ صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہر ممکن صورتِ حال کے لیے تیار ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین