33.4 C
Islamabad

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم 15 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے زرمبادلہ ذخائر میں شامل کی جائے گی، جس سے ملکی ذخائر کو سہارا ملے گا۔اعلامیے کے مطابق موصول ہونے والی رقم میں آر ایس ایف پروگرام کے تحت دوسری قسط کی مد میں 154 ملین اسپیشل ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 8 مئی کو پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی منظوری دی تھی، جس کے بعد یہ رقم پاکستان منتقل کی گئی۔ماہرین کے مطابق فنڈز کی آمد سے بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی آئے گی جبکہ ملکی معیشت اور زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام کیلئے بھی یہ پیشرفت اہم قرار دی جا رہی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین